صومالیہ سرکاری فوج کی گورنر کو بچانے کے لیے فائرنگ ، 4 شہری ہلاک متعدد زخمی

پیر 19 نومبر 2007 16:23

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر۔2007ء ) صومالیہ میں سرکاری فوج نے گونر کو بچانے کیلئے فائرنگ کر کے 4 شہری ہلاک اور متعدد زخمی کر دیے اطلاعات کے مطابق صومالیہ کی سرکاری فوج نے داالحکومت موغا دیشو کے قریب بازار میں فائرنگ کر کے بے گناہ شہریوں کو ہلاک کر دیا سرکاری فوج نے فائرنگ اس وقت کی جب موغا دیشو کے گورنر کے قافلے کے قریب ٹرک میں دھماکہ ہوا دحماکے میں گورنربال بال بچ گئے جبکہ انکے ساتھ قافلے میں شریک چھ فوجی زخمی ہو گئے دھماکے کے بعد علاقے میں بھگڈر مچ گئی اور فوج نے فائرنگ شروع کر دی جسی وجہ سے 4 بے گناہ شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے عینی شاہدین کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو ئے جنکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں دار الحکومت موغا دیشو کے ناموافق حالات سے تنگ آر کر سکون کی تلاش میں تقریبا 17000 لوگ نقل مکانی کر کے پناہ گزین تھے۔