غزہ،اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2فلسطینی شہید ،پانچ زخمی

منگل 20 نومبر 2007 15:23

غزہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار20 نومبر2007) غزہ کے علاقے خان یونس کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق حماس سے ہے واضح رہے کہ سال2000ء میں فلسطینیوں کی تحریک انتفادہ کے آغاز کے بعد سے اب تک مارے جانے والے افراد کی تعداد5900 سے زیادہ ہوگئی ہے جن میں اکثریت فلسطینیوں کی ہے۔