مردان،پولیس تھانہ رستم میں بم دھماکہ،دوکانسٹیبل زخمی،عمارت کے مختلف حصے تباہ

منگل 20 نومبر 2007 16:00

مردان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار20 نومبر2007) پولیس تھانہ رستم میں بم دھماکہ ،کانسٹیبل بلاک مکمل طورپر تباہ ،رپوٹنگ روم دفتر ایس ایچ او بلڈنگ ،باتھ روم کو بھی نقصان پہنچا زور دار دھماکے سے ارد گرد کے مکانات کے شیشے بھی ٹوٹ گئے علاقہ کے لوگوں میں شدید خوف وہراس لوگوں نے دھماکے کی وجہ سے رات جاگ کر گزاری دو کانسٹیبل معمولی زخمی،جائے وقوعے کا معائنہ کے لیے ڈی آئی جی مردان ریجن غلام محمد خان ،ڈی پی او مردان محمد یامین خان اور ایس پی انوسٹی گیشن عبداللہ خان موقع پر پہنچ گئے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی مردان نے ڈی پی او مردان کے زیر قیادت خصوصی ٹیم تشکیل دیدیا ڈی آئی جی مردان نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ اس واقعہ کی کڑیاں سوات میں جاری کشیدگی س بھی ہوسکتا ہے کیونکہ یہ مردان کا پہاڑی سلسلہ سوات سے ملتا ہے پولیس سٹیشنوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے ملبہ ہٹانے کے بعد ہی دھماکہ خیز مواد کے بارے میں پتہ لگے گا کہ اس میں کس ساخت کا مواد استعمال کیا گیا ہر قسم کے تشدد گردی کی روک تھام کے لیے مشکوک افراد کی نگرانی اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کردی ہیں مردان میں پولیس اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھارہی ہے لینڈ مافیا اغواء کار کار لفٹنگ اور دیگر جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس بارے میں کسی قسم کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے تھانہ چودہ میں پولیس کے دو نوجوانوں کو شہید کرنے والوں کے خلاف گھیراتنگ کیاگیا ڈی پی او مردان محمد یامین خان نے کہا کہ شر پسندوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور ان کو قانون کے شکنجے میں جکڑنے کے لیے پولیس اور علاقہ کے عوام پوری طرح چوکس ہیں۔