کراچی،میڈیا پر پابندی کے خلاف کراچی میں مظاہرہ کرنے والے صحافیوں پرپولیس کا بدترین تشدد۔۔متعدد زخمی ۔۔ 100سے زائدصحافی گرفتار

منگل 20 نومبر 2007 17:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2007ء) میڈیا پر پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے صحافیوں کے مظاہرے پر پولیس نے کے تشدد سے درجنوں صحافی شدید زخمی ہوئے ، جبکہ سو سے زائد صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتارہونے والے صحافیوں میں اے آر وائی کے جاوید صبا،کاشف حسین اور سلمان قادری شامل ہیں۔صحافیوں کو کلفٹن ، کہکشاں، آرٹلری ، لیاری اور دیگر پولیس اسٹیشنز میں رکھاگیا ہے ۔

مظاہرے میں کراچی پریس کلب، اے ٹی وی، کے یو جے ، یونین آف جرنلسٹس،ساوٴتھ ایشین یونین آف جرنلسٹس اور دیگر صحافی تنظیموں کے کارکن شامل تھے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں نے پلے کارڈز اوربینرز اٹھارکھے تھے جن پر اے آر وائی اور جیو پر پابندی کیخلاف اور میڈیاکی بحالی پرمشتمل نعرے درج تھے ۔مظاہرین پریس کلب سے گورنر ہاوٴس جاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے اور گورنر سندھ کو ایک یادداشت نامہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔

پولیس نے پہلے ہی کراچی پریس کلب کو گھیرے میں لے رکھاتھا اور گورنر ہاوٴس جانے والے تمام راستوں کو بلاک کردیاتھا۔ پولیس نے صحافیوں کو روکنے کیلئے شدید لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد صحافی زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ پولیس نے سو سے زائد صحافیوں کوگرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :