ائیر پورٹ پر بلٹ پروف گاڑی کو پولیس کی 23گاڑیوں نے گھیرے میں لئے رکھا

اتوار 25 نومبر 2007 17:11

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25 نومبر2007) ائیر پورٹ پر پولیس کی 23گاڑیوں نے نواز شریف کیلئے سعودی شاہی خاندان کی طرف سے بھجوائی جا نیوالی بلٹ پروف گاڑی کو گھیرے میں لئے رکھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی خاندان کی طرف سے نواز شریف کی حفاظت کیلئے تحفے کے طور پر بلٹ پروف گاڑی سعود ی عرب سے لاہور روانہ کی گئی جو نواز شریف کی آمد سے قبل ہی پاکستان پہنچ گئی تھی ‘بلٹ پرو ف گاڑی تقریبا ًدوپہر ایک بجے لاہور ائیر پورٹ پر کھڑی کر دی گئی جسے پولیس کی 23گاڑیوں نے گھیرے میں لئے رکھا جبکہ اس موقع پر حمزہ شہباز بھی موجود رہے ۔ پولیس نے کسی بھی عام شخص کو اس گاڑی کے قریب نہ آنے دیا ۔

متعلقہ عنوان :