خوشاب،پنجاب سے بذریعہ سرحد افغانستان کو گندم کی سمگلنگ ناکام۔پولیس نے 15گاڑیوں پرسات ہزار سے زائد گندم اور آٹے کی بوریا برآمد کرلیں،15افراد گرفتار

ہفتہ 1 دسمبر 2007 15:16

قائدآباد(اردوپوائنٹ اخبار01 دسمبر2007 تازہ ترین) محکمہ خوراک بھکر اور پنجاب پولیس نے افغانستان سمگل کی جانیوالی 15گاڑیوں پر لوڈ 7 ہزار سے زائد گندم اور آٹے کی بوریاں دریائے سندھ کا پل کراس کرنے سے قبل قبضے میں کرلیں حکومت پنجاب نے آٹے کے بحران پیش نظر احکامات جاری کیے تھے کہ پنجاب سے گندم اور آٹے کی سمگلنگ کو روکا جائے جس کے پیش نظر محکمہ خوراک بھکر نے دریائے سندھ ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا اور پندرہ گاڑیاں جو کہ دن ڈھلنے کے بعد براستہ ڈیرہ اسماعیل خان بھکر روڈ صوبہ سرحد میں داخل ہورہی تھیں کہ پکڑلیا گندم اور آٹے کی تقریباً سات ہزار بوریاں بھی یہ گاڑیاں سمگلنگ کے لیے افغانستان براستہ پشاور میرانشاہ جارہی تھیں پولیس اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے تحویل میں لی لیں گاڑیاں تھانہ صدر بھکر کے حوالے کردیں اور پندرہ ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔