فلسطینی صدر کی شاہ عبداللہ سے ملاقات، اینا پولیس کانفرنس کے نتائج پر تبادلہ خیال

اتوار 2 دسمبر 2007 14:17

ریاض(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 02 دسمبر2007 ) فلسطین کے صدر محمود عباس نے ریاض میں سعودی عرب کے فرمانر وا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے ،دونوں لیڈروں نے اینا پولیس امن کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی امن مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

فلسطینی صدر نے سعودی فرمانروا کو مذاکرات پر بریفنگ دی، اس موقع پر شاہ عبداللہ نے توقع ظاہر کی کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ہوگا اور آزاد فلسطینی ریاست قائم ہوگی اس کے بعد قاہرہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر نے کہا کہ اینا پولیس میں امن کانفرنس کی بنیادی مقاصد حاصل ہوگئے ہیں اور فریقین کے درمیان مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت سے فلسطینی ریاست کی سرحدوں کے تعین اور فلسطینی پناہ گزینوں جیسے اہم مسئلوں پر 12دسمبر سے بات چیت شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :