عدالت نے شہبازشریف کو گرفتار نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او کو 6دسمبر کو طلب کر لیا

پیر 3 دسمبر 2007 13:57

عدالت نے شہبازشریف کو گرفتار نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3دسمبر۔2007ء ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کو سبزہ زار پولیس مقابلے میں نامزد ہونے کے باوجود پاکستان وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او سبزہ زار کو 6دسمبر کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

سبزہ زار پولیس مقابلے کے مدعی سعید الدین نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف کا نام ایف آئی آر میں بھی درج ہے لیکن اس کے باوجود لاہور پولیس نے انہیں وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جس پرانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 6دسمبر کو سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار کو عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :