اسلام آباد،ایمرجنسی نفاذ کیخلاف احتجاج کرنے والے طلباء ،اساتذہ،صحافیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

منگل 4 دسمبر 2007 19:11

اسلام آباد،ایمرجنسی نفاذ کیخلاف احتجاج کرنے والے طلباء ،اساتذہ،صحافیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر۔2007ء) ملک میں آئین کی معطلی اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف طلباء نے وفاقی دارالحکومت میں آبپارہ چوک سے راولپنڈی اسلام آباد پریس کلب کیمپ آفس تک احتجاجی مارچ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اس دوران پولیس کی طرف سے مظاہرے میں شریک طلباء ،اساتذہ اور کوریج کرنے والے صحافیوں پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا جس کے باعث متعدد افراد ذخمی بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

پریس کلب کیمپ آفس کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طلباء رہنماوٴں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں آئین کی بحالی کیلئے وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔اور بہت جلد ان کی تحریک اپنے مطلوبہ مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو جائے گی۔بعد ازاں طلباء پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :