پنجابی فلم ”غنڈی رن“ کی نمائش لاہور میں عید الاضحی پرجاری رہے گی

بدھ 5 دسمبر 2007 15:42

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 05 دسمبر2007 ) پنجابی فلم ”غنڈی رن“ کی نمائش لاہور میں عید الاضحی پرجاری رہے گی ۔فلمساز چوہدری الیاس نے بتا یا کہ میری یہ فلم با قاعدہ ایک اصلاحی اور سبق اموز واقعہ پر مشتمل ہے اور فلمسٹار نرگس نے فلم میں اپنی زندگی کا بہترین کردار ادا کیا ہے جسکی وجہ سے پورے پنجاب سرکٹ میں فلم کو پسند کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم کے دیگر فنکاروں میں شان ‘سجنا‘ولی بخاری ‘نغمہ بیگم و دیگر فنکار شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :