سرگودھاپولیس کی کارروائی،خطرناک اشتہاریوں سمیت درجنوں گرفتار

بدھ 5 دسمبر 2007 18:46

سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 05 دسمبر2007 ) آئی جی پنجاب پولیس احمد نسیم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا وسیم خان سیال کی نگرانی میں کئے گئے آپریشن کے دوران پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کرخطرناک اشتہاریوں سمیت درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جدید ہتھیار اور منشیات برآمد کرلی ہے گرفتارشدگان میں ابرار،وریام، معظم اقبال،غلام مرتضیٰ ،شاہد،عمران، محمد نواز، محمد نصر،جاویداقبال،عذرابی بی، ظفر اقبال ، محمد ارشد، ظفر، عابد، اسلم، نور حیات ،عارف ،محمد یعقوب، سرفراز، ارشد ، شفقت حیات وغیرہ شامل ہیں متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :