پی ٹی وی لاہور سینٹر تجربہ کار اور سینئر ڈرامہ پروڈیوسر ز و دیگر ہنر مندوں سے خالی ہوتا جا رہا ہے

جمعرات 6 دسمبر 2007 12:25

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 06 دسمبر2007 ) پی ٹی وی لاہور سینٹر تجربہ کار اور سینئر ڈرامہ پروڈیوسر ز و دیگر ہنر مندوں سے خالی ہوتا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف 40سے زائد رکھے ہوئے نئے براہ راست ڈرامہ و دیگر پروگراموں کے پروڈیوسر ز ابھی تک بھاری تنخواہیں ضرور لے رہے ہیں مگر کام کے حوالے سے تا حال ناکام جا رہے ہیں اور پی ٹی وی کے خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب مستقل ملازمین پروڈیوسرز کو کام نہ دیکر بیکار بیٹھا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت لاہور ٹی وی پر موجود پروڈیوسر ز میں تجربہ کار پروڈیوسر ز میں محض آدھی درجن پروڈیوسرز رہ گئے ہیں اور وہ بھی کام نہیں کر رہے ۔ ان میں شاہد چغتائی ‘ سید قیصر علی شاہ ‘خاور سیال ‘سلمان سعید ’آغا ذوالفقار خان ‘راؤ ذوالفقار فرخ ‘میاں انجم رشید ‘سیف الدین اور اسد جمیل کے سوا کوئی تجربہ کار اور سینئر پروڈیوسر نہیں رہا اور اس وقت ڈرامہ پروڈکشنز کے حوالے سے صورتحال انتہائی خراب ہے ۔

شوکت زین العابدین ‘راشد ڈار ‘اسلم قریشی ‘ حفیظ طاہر کی ریٹائرمنٹ اور طارق جمیل ‘ایوب خاور کی علیحدگی کے بعد لاہور ٹی وی سینٹر سے معیاری ڈرامہ پروڈکشنز کا خاتمہ ہو کر رہ گیا ہے ۔ اس صورتحال پر توجہ دینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :