ملتان: پولیس اور وکلا کی جھڑپ میں دو وکلا اور دو پولیس اہلکار شدید زخمی

جمعرات 6 دسمبر 2007 15:35

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 دسمبر۔2007ء) ملتان میں ایمر جنسی اور ججز کی معزولی کے خلاف وکلا کے احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپ اور لاٹھی چارج سے دو وکلا اور دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار ملتان کے زیر اہتما م نکالے گئے احتجاجی مظاہرے پر پولیس نے اس وقت لاٹھی چارج شروع کر دیا جب وکلا نے بار کے احاطے سے باہر آنے کی کوشش کی ۔زخمی وکلا کو فوری طورپر نشتر ہسپتال اور پهولیس اہلکاروں کو پولیس لائین ڈسپنسری منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :