شہریو ں کو مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی کیلئے تمام موثر اقدامات کیے جائیں ۔وزیر اعلی پنجاب ۔۔۔ لاہور ‘ راولپنڈی ‘ملتان اور صوبے کے دگیر شہروں میں صحافی کالونیوں کاقیام صحافی برادری کی فلاح وبہبود کیلئے اہم ا قدام ہے ۔ایوان وزیر اعلی میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب اور لاہو رپریس کلب کے صدر محسن گورائیہ سے ملاقات

جمعرات 6 دسمبر 2007 18:14

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 06 دسمبر2007 ) پنجاب کے نگران وزیراعلی جسٹس(ر)اعجاز نثار نے کہاہے کہ شہریو ں کو مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی کے سلسلے میں تمام موثر اقدامات کیے جائیں ۔آٹا بنیادی ضرورت ہے اس لیے اس امر کو یقینی بنایاجائے کہ آٹے کی کہیں بھی قلت پیدا نہ ہو۔آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے بازار میں اس کی زیادہ سے زیادہ سپلائی یقینی بنائی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان وزیراعلی میں آٹے کی قیمتوں کے استحکام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف سیکررٹی پنجاب سلمان صدیق ، سیکرٹری خزانہ سہیل احمد ، سیکرٹری خوراک احمد یار ، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر ، ڈائریکٹر خوراک عارف انوربلوچ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب اعجاز نثار نے کہاکہ پرائس مجسٹریٹس او ردیگر انتظامی مشینری محترک انداز میں آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں -انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں ، ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ انہیں غریب عوام کا استحصال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی -انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام علاقوں میں لوگوں کو آٹا او ردیگر اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایاجائے -وزیر اعلی پنجاب نے گندم کی سٹوریج اور مینجمنٹ کے حوالے سے محکمہ خوراک کی منصوبہ بندی کو بھی سراہا ۔

چیف سیکرٹری پنجاب سلمان صدیق نے کہاکہ صوبے بھر کے ڈی سی اوز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں اور ذخیرہ اندوزوں او رناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے -انہوں نے کہاکہ سیکرٹری ہوم اور سیکرٹری صنعت کو آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دیاگیاہے جس کے تحت روزانہ کی بنیادی پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے -دریں اثناء ایوان وزیر اعلی میں لاہو رپریس کلب کے صدر محسن گورائیہ نے وزیر اعلی سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر سیکرٹری اطلاعت پنجاب اشفاق گوندل بھی موجود تھے۔وزیراعلی جسٹس(ر)اعجاز نثار نے اس موقع پر کہاکہ لاہور ‘ راولپنڈی ‘ملتان اور صوبے کے دگیر شہروں میں صحافی کالونیوں کاقیام صحافی برادری کی فلاح وبہبود کیلئے اہم ا قدام ہے جس سے صحافیوں کو رہائش کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی ۔ وزیراعلی نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ لاہور کی صحافی کالونی میں شہری سہولتوں کی فراہمی کا عمل تیز کیاجائے او ریہاں سیکورٹی ، چاردیواری اورمعیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔

وزیراعلی پنجاب اعجاز نثار نے کہاکہ صحافی کالونیوں میں رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے اور یہاں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے - انہوں نے کہاکہ ان کالونیو ں میں پارک ، جھیل ، گرین بیلٹس ، مسجد ، سڑکیں ، بجلی اور دیگر تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے تاکہ صحافی بہتر ماحول میں رہ سکیں -انہوں نے کہاکہ حکومت صحافت کے ادارے کی مضبوطی کے لیے صحافی برادری کو ریلیف فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے -انہوں نے کہاکہ حکومت صحافیو ں کو پلاٹو ں کی قیمت کی ادائیگی میں بھی ہر ممکن سہولتیں دے رہی ہے ۔

سیکرٹری اطلاعات پنجاب اشفاق گوندل نے وزیراعلی پنجاب کو لاہو ر، راولپنڈی او رملتان میں صحافی کالونیو ں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریف کیا -لاہو رپریس کلب کے صدر محسن گورائیہ نے کہاکہ صحافیوں کو رہائش کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے صحافی کالونی کا قیام ایک تاریخی اقدام ہے -

متعلقہ عنوان :