پولیس نے جسٹس شاہد صدیقی کی رہائشگاہ کو جانیوالے تمام راستے ناکے لگا کر بند کر دئیے ،مظاہرہ کرنیوالے 14افراد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دئیے گئے

جمعہ 7 دسمبر 2007 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2007ء) پولیس نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد صدیقی کی رہائشگاہ کو جانیوالے تمام راستے ناکے لگا کر بند کر کے جی او آر میں عام افراد کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی جبکہ جمعرات کی رات شاہد صدیقی کی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے والی دو خواتین سمیت 14افرادکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے گزشتہ رات کو ہی جی او آر کو جانے والی تمام راستوں پر ناکے لگا لئے تھے اور عام لوگوں کو اس علاقے سے جانے سے روکدیا تھا اور اسی دوران دو خواتین سمیت جن چودہ افراد نے جسٹس شاہد صدیقی سے انکی رہائشگاہ خالی کروانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ان دو خواتین سمیت تمام افراد کو گزشتہ روز پولیس کی درخواست پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :