نواز شریف نے کشمیر میں مسلم لیگ ن نہ بنانے کا دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے‘ سردار عتیق

اتوار 9 دسمبر 2007 15:18

باغ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 09 دسمبر2007 ) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کا راستہ تعین کرنے پر بھارت کو آمادہ کیا پرویز مشرف کے معاشی استحکام سے سٹاک ایکسچینج بڑھ رہا ہے پرویز مشرف کی کامیاب پالیسیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ساری دنیا مشرف کی بات سننے پر تیار ہے- میاں نواز شریف نے بڑی دانشمندی سے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن نہیں بنائی گئی مسئلہ کشمیر پر پیش رفت ہو رہی ہے یا نہیں لیکن پسپائی نہیں ہو رہی پاکستان کے انتخابات میں قوم وک اپنا کردار ادا کرنا ہے ورنہ ماحول خراب ہو سکتا ہے سردار خلیل عباسی مرحوم چوہدری غلام عباس مرحوم کے نظریات کے سپاہی تھے کسی آدمی کو اٹھارہ یا بیس گریڈ میں پروموٹ کیا جا سکتا ہے لیکن سیاسی کارکن بنانے میں بڑا وقت لگتا ہے جو جماعت اور لوگوں کیلئے بفع بخشی کا سبب بنتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق چیئرمین ضلع کونسل باغ سردار خلیل عباسی مرحوم کے آبائی گاؤں کھرل عباسیاں کے موقع پر ان کی یاد میں منائی گئی برسی کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا- برسی کی تقریب سے وزیر تعمیرات عامہ و تعمیر نو بحالی کرنل ریٹائرڈ راجہ محمد نسیم خان مشیر اطلاعات راجہ محمد یاسین خان سابق وزیر سردار میر اکبر خان ‘سردار جاوید خلیل عباسی‘قاری جاوید ‘راجہ محمد سعید انقلابی‘ راجہ سدھیر اکبر‘ مولانا الطاف آزاد‘ مولانا امتیاز صدیقی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا- وزیراعظم نے کہا کہ مسلم کانفرنس مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی قیادت میں ریاست کے تشخص پاکستان کے ساتھ وابستگی غیر مشروط پاکستانیت کے علمبردار ہیں انہوں نے کہا کہ مجاہد اول کی بات ٹالنا میرے لیے مشکل ہے سردار خلیل عباسی مرحوم کی شاندار خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں کے مطالبے پر ان کے گاؤں میں ایک تعلیمی ادارہ کو سردار خلیل عباسی مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا اور علاقے کے تعلیمی ادارہ میں غیر حاضر پرنپسل کو فی الفور ملازمت سے معطل کرنے برخاست کرنے کی بھی ہدایتا جاری کیں اور کہا کہ سیکشن آفیسر ڈپٹی سیکرٹری یا سیکرٹری جو بھی غیر حاضر سٹاف کی پشت پناہی میں ملوث پایا گیا کو بھی معطل کروں گا-