مردان ، پولیس سٹیشن شہباز گڑھی پر راکٹ لانچروں سے حملہ ، جزوی نقصان ہوا

اتوار 9 دسمبر 2007 18:09

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر۔2007ء) پولیس اسٹیشن شہباز گڑھی پر راکٹ لانچروں سے حملہ میں عمارت کوجزوی نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق تھانہ شہباز گڑھی پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو پہاڑی سے نامعلوم افراد نے تقریبا تین چار راکٹ لانچر فائر کئے راکٹ لانچر جو کہ قریبی کھیتوں اور درختوں سے ٹکرا گئے جس کی وجہ سے پولیس اسٹیشن کی عمارت بالکل محفوظ رہی ، راکٹ لانچر فائر کرنے کے بعد شرپسندوں نے آتشین اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ، راکٹ لانچروں اورفائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی پولیس اسٹیشن کی عمارت کو کوئی نقصان پہنچا راکٹ لانچر فائر کرنے کے بعد پولیس نے فوری طورپر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ، تاہم وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ، فوری طورپر سراغ رساں کتوں کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ، اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن حاجی محمد اسلام خان اور ایس ایچ او عابد خان نے کہا کہ انشاء اللہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملزم گرفتار کرلینگے ۔

متعلقہ عنوان :