امریکی ریاست کولوریڈو میں دو مختلف واقعات میں سات افراد ہلاک ۔ مرنے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے ۔ امریکی پولیس

پیر 10 دسمبر 2007 11:11

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 10 دسمبر 2007 ) امریکی ریاست۔۔۔ کولوریڈو۔۔۔میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک حملہ آور سات افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی حکام کے مطابق اتوار کی صبح ایک شخص۔۔ ڈین ور۔۔

(جاری ہے)

کے ایک گرجا میں فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک اور دو کوزخمی کرنے کے بعد فرار ہو گیا ۔ اس واقعہ کے چند گھنٹو ں بعد ایک اور مشنری گرجا میں مسلح شخس نے چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تاہم حملہ آور بھی پولیس کی فائرنگ کا شکار ہو گیا َ۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دونوں واقعات میں ایک ہی شخص ملوث تھا یا دونو واقعات میں الگ الگ حملہ آور ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :