جے یوآئی نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ایم ایم اے کے سربراہ قاضی حسین احمد کی طرف سے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئیں ترجیحی فہرستوں کو چیلنج کردیا

پیر 10 دسمبر 2007 17:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر۔2007ء) متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے ۔

(جاری ہے)

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ایم ایم اے کے سربراہ قاضی حسین احمد کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ارسال کی گئی ترجیحی فہرستوں کو جے یوآئی نے چیلنج کردیا ہے ۔ جے یو آئی کی طرف سے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قاضی حسین احمد نے مشاورت کے بغیر ذاتی طور پر امیدواروں کی ترجیحی فہرست ارسال کی ہے اس لئے اس پر عمل نہ کیا جائے ۔ جے یو آئی نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستو ں کیلئے نئی ترجیحی فہرست بھی الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے ۔