آٹھ جنوری کے انتخابات میں نوازشریف کا مقابلہ صدرپرویزمشرف سے ہوگا،مسلم لیگ ن ججز کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑرہی ہے ،مخدوم جاویدہاشمی کی پریس کانفرنس

پیر 10 دسمبر 2007 22:34

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر۔2007ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے آٹھ جنوری کوہونے والے انتخابات میں اصل مقابلہ نواز شریف اور صدر پرویزمشرف کے درمیان ہوگا ۔ مسلم لیگ نواز ججز کی بحالی ، عدلیہ کی آزادی ، عوام ، سول سوسائٹی ، میڈیا اور وکلاء کی جنگ لڑرہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانھوں نے راولپنڈی میں این اے پچپن سے پارٹی ٹکٹ ملنے کے بعد انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلی پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر بے نظیر بھٹو ، اسفند یار ولی ، مولانا فضل الرحمن الیکشن کا بائیکاٹ کرتے تو پرویز مشرف مضبوط نہ ہوتے ، لیکن ہم پرویز مشرف کو ووٹ کی طاقت سے کمزور کردیں گے اور پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدامات کو آئینی تحفظ کیلئے پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت نہیں لینے دیں گے ۔