مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ایم ایم اے کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،جماعت اسلامی کے امیدواروں کی جگہ اتحادکی دیگر جماعتوں کے امیدواروں کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 12 دسمبر 2007 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2007ء) مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت ہونے واے ایم ایم اے کے پارلیمانی بورڈ نے ملک بھر سے جماعت اسلامی کے امیدوارں کی جگہ دیگر جماعتوں کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اجلاس میں جے یو پی کے ابوالخیر محمد زبیر اور اسلامی تحریک کے مولانا جلیل نقوی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم ایم اے کے ٹکٹوں کا اجراء پر طویل غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سے جماعت اسلامی کے امیدواروں کی جگہ دیگر جماعتوں کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دئے جائیں گے جبکہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے الیکشن کمیشن کو دی جانے والی ترجیحی فہرست میں موجود جماعت اسلامی کے نمائندوں کے ناموں کے اخراج کے لئے کل ایک نمائندہ وفد الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کرے گا۔