چھوٹا لاہور پولیس نے راولپنڈی سے چھینی گئی کرولہ موٹر کار برآمد کر کے کار چوروں کا سرغنہ گرفتار کر لیا

جمعرات 13 دسمبر 2007 11:55

نوشہرہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 13. دسمبر2007 ) چھوٹا لاہور پولیس نے راولپنڈی سے چھینی گئی کرولہ موٹر کار برآمد کر کے کار چوروں کے سرغنہ خان زیب سکنہ مرغز کو پولیس مقابلہ میں گرفتار کر لیا‘ گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارے-تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے موٹر کار کرولہ ماڈل 2006 نمبر A884 L کی اطلاع ایس ایچ او لاہور منور خان کو ملی تو تودڈھیر کے مقام پر جہانگیرہ صوابی روڈ پر ناکہ بندی کی اسی دوران موٹر کار کرولہ کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے چوروں کے سرغنہ خان زیب ولد آغا خان افغان مہاجر خال ٹھنڈ کوئی مرغز کو گرفتار کر لیا ملزمان نے گروہ شامل دیگر ملزمان کے نام بتا دیئے جن کی گرفتاری کیلئے ان کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے اور ان کو جلد گرفتار کر کیا جائے گا ملزم سے اہم انکشافات ہوئے اور انہیں اہم شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے-

متعلقہ عنوان :