کراچی میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے لئے چھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

جمعرات 13 دسمبر 2007 11:58

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 13. دسمبر2007 ) جماعت اسلامی نے کراچی سے قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی دس نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات واپس لے لئے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے جنوب میں واقع قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو اڑتالیس ،دو سو اننچاس دو سو پچاس،دو سو اکاون(251) کے پانچ امیدواروں طاہر اکبر، راجہ عارف سلطان، عبدالغفار عمر،ایچ ایم حنیف نے کاغذات واپس لے لئے جبکہ پی ایس ایک سوآٹھ، نو، ایک سو بارہ ، ایک سو تیرہ،ایک سو چودہ سے دس امیدواروں طاہر اکبر، ہدایت بلوچ، عثمان، ذکر محنتی،شیخ یامین، چوہدری اسلم اور راجہ عارف سمیت دس امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے۔