بھارت، باغیوں نے پولیس اسٹیشن کو دھماکے سے اڑا دیا،3 پولیس اہلکار ہلاک

جمعرات 13 دسمبر 2007 16:01

باستر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 13. دسمبر2007 ) بھارت میں باغیوں نے ایک پولیس اسٹیشن کو دھماکے سے اڑا دیا۔ واقعے میں تین پولیس اہل کار ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سینئر پولیس آفیسر گردھاری نایک نے بتایا کہ ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے باستر میں پولیس اسٹیشن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں تین کانسٹیبل ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق باغیوں نے ٹیلے فون لائنز اور بجلی سپلائی کرنے والی لائنیں کاٹ دیں، جس کے بعد باغی اطراف کے علاقوں میں فائرنگ کرتے رہے اور سڑکیں بلاک کردیں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی ہے پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن پر درجن سے زائد باغیو ں نے حملہ کیا

متعلقہ عنوان :