دریا خان ، ڈی آئی خان سے لاہور جانے والی بس کا کوچ سے تصادم ، چار جاں بحق ، متعدد زخمی

جمعرات 13 دسمبر 2007 18:14

دریا خان (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 13. دسمبر2007 ) ڈیرہ اسماعیل سے لاہور جانیوالی بس ڈیرہ خان پل کے قریب سامنے آنے والی کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چار افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ دریا خان پل کے قریب ڈیرہ اسماعیل سے لاہور جانیوالی بس نمبر ایل آر پی 3637 بھکر سے ڈیرہ جانیوالی کوچ نمبر بنوں سی 1669 ٹکرا گئی بس اور کوچ کے تصادم میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں عبدالرشید ولد اسد اللہ گھانگلہ ، اللہ بخش ولد اللہ داد ، کنیزاں مائی اور ایک نامعلوم ضعیف العمر مسافر شامل ہیں ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھار داخل کرا دیا گیا ، حادثہ پنجاب پولیس کی داخلی چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :