ساٹھ ججوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، جسٹس افتخار قومی ہیرو ہیں،ہم موجودہ انتخابات کا کسی طور حصہ نہیں بنیں گے ، قاضی حسین احمد

جمعرات 13 دسمبر 2007 20:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر۔2007ء) متحدہ مجلس عمل کے رہنماء ونائب امیر جماعت اسلامی پوٹھوہار ٹاؤن میجر ریٹائرڈ محمد منیر اعظم نے ایم ایم اے کے انتخابات سے بائیکاٹ کے حتمی فیصلے کے بعد ایم ایم اے کے سربراہ قاضی حسین احمد، امیر ضلع ڈاکٹر محمد کمال ، امیر ٹاؤن افتخار حسین اعوان ، ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ این اے 52 اور pp-6 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اس موقع پر قاضی حسین احمد نے کہا کہ عدلیہ اور آئین کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے اس کے بغیر الیکشن فراڈ ہیں ہم موجودہ انتخابات کا کسی طور پر حصہ نہیں بنیں گے اس کا حصہ بننا پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ساٹھ ججوں کو ہم اکیلانہیں چھوڑیں گے افتخار چوہدری قومی ہیرو ہیں ہم ان کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔