عراق میں‌ تشدد کے مختلف واقعات میں تین پولیس اہلکاروں سمیت انتیس افراد ہلاک ، عراق کی سلامتی سے متعلق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ملتوی

جمعہ 14 دسمبر 2007 12:09

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2007ء) عراق میں‌ تشدد کے مختلف واقعات میں تین پولیس اہلکاروں سمیت انتیس افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ عراق کی سلامتی کے بارے میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ملتوی کردیے گئے ہیں ۔ بغداد میں‌کار بم دھماکے میں‌ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ۔

(جاری ہے)

موصل میں مزاحمت کاروں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں‌میں‌تین ‌پولیس اہلکار اور دو مزاحمتکار ہلاک ہو گئے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں پر تشدد واقعات میں مزید تیئس افراد ہلاک ہو گئے ۔

دوسری جانب عراق کی سلامتی سے متعلق امریکہ اور ایران کے مذاکرا ت ملتوی ہو گئے ہیں ۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان شان مک کارمک کے مطابق دونوں ممالک کے مابین یہ مذاکرات آئندہ ہفتےہونا تھے تاہم ایران کی طرف سے شیڈول پر اختلافات کے باعث انھیں ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہت جلد مذاکرات کیلئے نئی تاریخ مقرر کردی جائے گی۔