افغانستان میں گورنر کابل کے دفتر کی حدود میں دو دھماکوں سے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے

ہفتہ 15 دسمبر 2007 12:11

کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 15 دسمبر 2007) افغانستان میں گورنر ہاؤس کی حدود میں دو دھماکوں سے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق دھماکے گورنر کابل کے دفتر میں ہوئے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ دھماکوں سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد پولیس اہلکاروں کی بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظہیر عظیمی کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گورنر ہاؤس کی حدود میں دو راکٹ فائر کئے جو کار پر گرے ۔