اوکاڑہ پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کرکے اسلحہ ،لاکھوں روپے مالیت کامسروقہ مال برآمد کرلیا

ہفتہ 15 دسمبر 2007 14:56

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 14. دسمبر2007 ) اوکاڑہ پولیس نے دو بین الصوبائی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گروہ پولیس کو قتل ڈکیتی اورراہزنی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا گینگ ساہیوال ،پاکپتن،بہاولنگر،قصور ،اوکاڑہ شیخوپورہ سمیت پنجاب بھرمیں وارداتیں کرتھے تھے اس امر کا انکشاف ڈی پی او اوکاڑہ مرزا فاران بیگ نے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد عتیق بٹ کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انسپکٹر آغا ناصر اورتھانہ صدر کے ایس ایچ او محمود گجر بھی موجود تھے ڈی پی او اوکاڑہ مرزا فاران بیگ نے بتایا کہ نذیر عرف بگی اوڈاور جاوید عرف جیدی بھٹہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں کمی لائے گی اس بین الصوبائی ڈاکوؤں کے گینگوں نے اوکاڑہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں سنگین وارداتوں کا بازار گرم کیا ہوا تھا پولیس کی تجربہ کار ٹیموں نے بدنام زمانہ بین الصوبائی نذیر عرف بگی اورڈکیت گینگ کے سرغنہ نذیر عرف بگی ولد اللہ دتہ کو اس کے ساتھیوں شوکت عرف شو کا عرف نذیر ولد غلام اوڈ حاکم علی ولد غلام اوڈ نذیر عرف نجاوولد رمضان اوڈ کو گرفتار کرلیا اس طرح جاوید عرف جیدی بھٹہ گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ڈکیت گینگ کے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں اور امید ہے کہ وہ بھی جلد گرفتار کرلیے جائیں گے ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دیتے ہوئے معاشرے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کے لیے کام کررہی ہے اور جلد ہی اوکاڑہ سے جرائم کا قلع قمع کردیا جائے گا جبکہ اوکاڑہ کے شہریوں نے خطرناک گینگز کی گرفتاری پرپولیس کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہرکی کہ ڈی پی او اوکاڑہ مرزا فاران بیگ کی زیر قیادت اوکاڑہ جلد کرائم فری ضلع کہلوانے لگے گا۔

متعلقہ عنوان :