کابل،پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب راکٹ حملے میں پانچ افراد ہلاک ، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 15 دسمبر 2007 15:17

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2007ء) افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب راکٹ حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ اس سے پہلے حکومتی عہدے داروں نے گورنر ہاوٴس کی حدود میں دو دھماکوں سے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خد شہ طاہر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ظاہر عظیمی کے مطابق کابل میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب ٹرک میں راکٹ فائر کیا گیا جس میں پہلے سے ہی پانچ راکٹ رکھے گئے تھے جن کے پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ پانچ میں سے صرف دو راکٹ پھٹے جس سے جانی نقصان کم ہوا۔ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ دھماکوں سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے ۔ دوسری جانب طالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :