یورپی یونین کا کوسوو کی آزادی کے متوقع اعلان کے پیش نظر کوسوو میں سلامتی کے لیے پولیس فورس تعینات کرنے کا فیصلہ

اتوار 16 دسمبر 2007 14:50

برسلز(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 16. دسمبر2007 ) یورپی یونین نے کوسوو کی آزادی کے متوقع اعلان کے پیش نظر کوسوو میں سلامتی کے لیے پولیس فورس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کے بعد پرتگال کے وزیر اعظم جوزف سوکرٹ نے کہا ہے کہ پولیس مشن کی تعیناتی سے یورپی یونین نے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ کوسوو کے مستقبل اور خطے میں اس کے کردار میں دلچسپی لے رہی ہے یورپی یونین حکام کاکہنا ہے کوسوو میں پولیس فورس اس ماہ کے آخر تک تعینات کردی جائے گی انہوں نے بتایا کہ کوسوو کے رہنما آئندہ ماہ آزادی کا اعلان کرینگے اور یورپی یونین اور امریکہ کے تعاون سے مٹی تک آزادی حاصل کرلینگے فرانس کے صدر نے کہا کہ سربیا بھی جنگی جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری اور بین الاقوامی جنگی جرائم کے ٹریبونل کے حوالے کرکے یورپی یونین کا ممبر بننے کا اہل ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :