کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے نتیجے میں‌ دو پولیس اہلکار جاں بحق، تین افراد زخمی

منگل 18 دسمبر 2007 13:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2007ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے نتیجے میں‌ دو پولیس اہلکار جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ، ایس پی او کورنگی کے مطابق ایک منی ٹرک میں سوار نامعلوم ملزمان نے پوسٹ آفس کے عملے نوٹوں سے بھرا بیگ چھین لیا۔۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس اہلکاروں کی مزاحمت پرملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد نعیم اور قمر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پوسٹ آفس کے اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان پوسٹ آفس کے بتیس لاکھ پچاس ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :