راولپنڈی : راشد رؤف فرار کیس میں دو پولیس اہلکاروں کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ

منگل 18 دسمبر 2007 15:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2007ء) راولپنڈی میں ا سپیشل جج سنٹرل نے راشد رؤف فرار کیس میں دو پولیس اہلکاروں محمد طفیل اور نوابزادہ کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ون ورلڈ کے نمائندے کے مطابق راشد رؤف کی حفاظت پرماموردونوں اہل کاروں کے خلاف تھانہ مارگلہ میں تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔۔دوران سماعت پولیس نے ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی تاہم پچیس دسمبر کو عام تعطیل ہونے کی وجہ سے عدالت نے چھ روزہ ریمانڈ دے دیا۔دونوں ملزمان کو چوبیس دسمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :