امریکی سینیٹ نے سن دو ہزار آٹھ کے لئے پانچ کھرب چھپن ارب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دیدی ۔۔۔بجٹ میں عراق اور افغان جنگ کے لئے ستر ارب ڈالر کی اضافی رقم بھی رکھی گئی ہے

بدھ 19 دسمبر 2007 12:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2007ء) امریکی سینیٹ نے سن دو ہزار آٹھ کے لئے پانچ کھرب چھپن ارب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے جس میں‌ عراق اور افغان جنگ کے لئے ستر ارب ڈالر کی اضافی رقم بھی رکھی گئی ہے ۔ سینیٹ میں ہونے والی رائے شمالی کے دوران چھہتر ارکان نے بجٹ کے حوالے سے بل کی حمایت کی جبکہ سترہ نے مخالفت میں ووٹ دیا ۔ بجٹ میں عراق اور افغان جنگ کے لئے فوجی انخلاء کی شرط کے بغیر ستر ارب ڈالر کی اضافی رقم کی منظوری دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے سینیٹ نے عراق اور افغان جنگ کے لئیے جنگی اخراجات کو عراق سے فوجی انخلاء کے ساتھ مشروط کرنے کا بل منظور کیا تھا جسے صدر بش نے ویٹو کردیا تھا ۔ امریکی کانگریس کی جانب سے بجٹ کی منظوری کے بعد عراق اور افغان جنگ میں امریکی اخراجات چھ کھرب ساٹھ ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے ۔ صدر بش نے عراق اور افغان جنگ کے لئے کانگریس سے ایک کھرب نوے ڈالر کے اضافی اخراجات کی منظوری کے لئے کہا ہے تاہم وہائٹ ہائوس کی ترجمان ڈانا پرینو کاکہنا ہے کہ ستر ارب ڈالر کی رقم بھی اس مقصد کے لئے کافی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :