طیارہ سازش کیس کے مفرور ملزم راشد روٴف کے ماموں محمد رفیق کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

بدھ 19 دسمبر 2007 16:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2007ء) طیارہ سازش کیس کے مفرور ملزم راشد روٴف کے ماموں محمد رفیق کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیاہے ۔۔ملزم کو راولپنڈی میں اسپیشل جج سنٹرل شوکت علی ساجدکے روبرو پیش کیا گیاتھا۔۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق راشد روٴف کے پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں محمد رفیق کا مرکزی کردار ہے اور ان کے خلاف پندرہ دسمبر کو تھانے مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم ملزم کی گرفتاری اٹھارہ دسمبر کو عمل میں آئی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کو چوبیس دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گزشتہ روز اسی کیس میں دو پولیس اہلکاروں کا چھ روزہ ریمانڈ دیاگیاتھا

متعلقہ عنوان :