نواز شریف آٹھ سال کراچی پہنچ گئے ، مزار قائد پرحاضری دی ، ائیرپورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

اتوار 23 دسمبر 2007 18:12

نواز شریف آٹھ سال کراچی پہنچ گئے ، مزار قائد پرحاضری دی ، ائیرپورٹ پر ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 23. دسمبر2007 ) سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف صوبہ سندھ میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں اتوار کی صبح لاہور سے کراچی پہنچے گئے جہاں انہیں سکیورٹی کے پیش نظر خفیہ راستے سے ہوائی اڈے سے باہر نکالا گیا۔ کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے جمع مسلم لیگ (ن) کے کارکن رکاوٹیں عبور کرکے آگے بڑھے توپولیس نے ان پرلاٹھی چارج کیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف ہوائی اڈے سے مزار قائد گئے جہاں ان کے گرد انتہائی سکیورٹی تھی۔ مزار قائد پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کی تقریر سننے کے لیے جمع تھے اور انہوں نے مختلف قسم کے بینر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے ۔ نواز شریف آٹھ سال کے بعد کراچی گئے ہیں جہاں وہ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں جسٹس سعید الزمان صدیقی،جسٹس وجیہہ الدین اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صبیح الدین سے ملاقات بھی کریں گے۔ یا د رہے کہ نوازشریف کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہ طیارہ سازش کیس کے سماعت کی وجہ سے کراچی میں جیل میں بند بھی رہے ہیں۔