نوازشریف کا شیڈول تیسری بارتبدیل،اب 2جنوری کومیانوالی آئیں گے

بدھ 26 دسمبر 2007 16:18

میانوالی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 26. دسمبر2007 ) مسلم لیگ(ن)کے قائداورسابق وزیراعظم کا دورئہ میانوالی کا شیڈول تیسری بارتبدیل ،اب میاں محمد نوازشریف دو جنوری کو میانوالی کا دورہ کرینگے اور دن گیارہ بجے میانوالی کے ہاکی سٹیڈیم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرینگے، میاں نوازشریف نے اس سے قبل 28 دسمبر کو اورپھر3 جنوری کو میانوالی کا دورہ کرناتھا، قابل ذکربات یہ ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی ضلعی قیادت صوبائی قیادت سے بار بار یہ مطالبہ کرتی چلی آرہی ہے، میاں محمد نوازشریف کا تحصیل پپلاں کا دورہ اشد ضروری ہے جبکہ صوبائی امیدوار ظفر سعید رانا کے قریبی حلقوں کی جانب سے یہ بات بھی منظر عام پر آئی ہے کہ میاں محمد نوازشریف کو مین،میانوالی، ملتان روڈ پر واقع ہرنولی چوک پرروک کر انہیں پپلاں کی طرف لے جایا جائے یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ میاں محمد نوازشریف اپنے والد میاں شریف کے دوست اور سابق ناظم تحصیل پپلاں(میانوالی) فقیر عبدالمجید آف حافظ والہ(مرحوم) کے ہاں تعزیت کیلئے بھی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :