پرویزالٰہی28دسمبراورنوازشریف دو جنوری کوسرگودھا میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے

بدھ 26 دسمبر 2007 16:30

سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 26. دسمبر2007 ) مسلم لیگ(ق)کے رہنماسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی28دسمبر جبکہ مسلم لیگ(ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف دوجنوری کو سرگودھا سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف27دسمبر کو قصبہ بھیرہ آئیں گے جو یہاں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کریں گے، ان رہنماؤں کے دورئہ سرگودھا کے بعد پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو اور جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانافضل الرحمن کی آمد متوقع ہے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سرگودھا28دسمبر کو آمد پر کمپنی باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،جس کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں، جس میں شرکت کیلئے سرکاری محکمہ جات کے ملازمین اوراساتذہ کوپابند کرنے اور سرکاری طورپرجلسہ کے انتظامات کئے جانے کا مخالف جماعتوں کے امیدواروں نے حکومتی مشینری پر الزام عائد کیا ہے اور مسلم لیگ ن نے دو جنوری کو نوازشریف کی سرگودھا آمد پر کمپنی باغ میں جلسہ کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی ہے دریں اثناء مسلم لیگ ن کے سابق وزیر شہباز شریف آج سرگودھا کے قصبہ بھیرہ آئیں گے جہاں وہ حلقہ این اے64میں خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :