چندچوہدری بے وفاہوئے تو کیا ہواگجرات کی عوام میرے ساتھ ہے، نوازشریف

بدھ 26 دسمبر 2007 18:41

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر۔2007ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ چند چوہدری بے وفاہوئے تو کیا ہوا گجرات کی عوام میرے ساتھ ہے ، ان خیالات کااظہارانہوں نے چوہدری شجاعت کے حلقہ میں کیا، انہوں نے کہاکہ شجاعت پرویزالٰہی ہمایو ں اختر، شیخ رشید نے جب میرے دفتروں پر قبضہ کیا تو انہیں شرم آنی چاہئے تھی وہ بھی کبھی میری کابینہ کا حصہ رہے تھے، یہ جوچوہدری میری گاڑی کو کندھوں پر اٹھاتے رہے ہیں یہ کسی کے وفادار نہیں ہوسکتے، عوام سے بھیس بدل بدل کر ووٹ مانگ رہے ہیں عوام ان سے پوچھے کہ مشرف کو کامیاب کروانے کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں جب مجھے اٹک قلعہ میں بند کیا گیا تو بے وفائی انہوں نے میرے ساتھ کی میں نے ا ن کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :