امریکی صدر بش نے دوہزار آٹھ کے لئے پانچ سو پچپن ارب ڈالر کے اخراجاتی بجٹ کی منظوری دے دی

جمعرات 27 دسمبر 2007 11:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر۔2007ء) امریکی صدر بش نے دوہزار آٹھ کے لئے پانچ سو پچپن ارب ڈالر کے اخراجاتی بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس میں عراق اور افغان جنگ کے لئے سترارب اور ستمبر تک حکومت چلانے کے لئےاخراجات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریاست ٹیکساس میں اپنے فارم پر بات چیت کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ کانگریس کو عراق کی جنگ کے لئے مزید فنڈز کی منظوری دینی چاہیئے۔ صدر بش آئندہ ماہ اسرائیل اور مغربی کنارے کا دورہ کریں گےجہاں پر وہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :