بینظیر کے جلسے کے بعد بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی نواز شریف نے انتخابی مہم معطل کردی

جمعرات 27 دسمبر 2007 18:37

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 27. دسمبر2007 ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لیاقت باغ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے جلسے کے بعد بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں اپنی انتخابی مہم معطل کردی ، پروگرام کے مطابق انہوں نے جمعرات کو راولپنڈی کے مختلف علاقوں ، صادق آباد ، مسلم ٹاؤن ، چاندنی چوک ، ٹرانسفارمر چوک سے ہوتے ہوئے بنی چوک کے راستے کشمیر روڈ اور راجہ بازار وڈھوک رتہ امرال میں جلسوں سے خطاب کرنا تھا ، میاں نواز شریف اس وقت گوجرخان میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کے بعد راولپنڈی کی طرف رواں دواں تھے کہ انہیں راستے میں لیاقت باغ کے باہر بم دھماکے کی اطلاع ملی ، جس کے بعد انہوں نے اپنی سرگرمیاں معطل کردیں اور ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور حکمرانوں کو اس کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ عوام کے خلاف حکومتی اقدامات کے نتیجے میں یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے کہ لوگ عدم تحفظ کا شکار ہوئے ہیں اور جگہ جگہ خود کش حملے اور دھماکے ہو رہے ہیں اس کی تمام تر ذمہ داری آمریت پر عائد ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بم دھماکے کے باعث میں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں آج کے دن کیلئے معطل کردی ہیں اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :