دنیا بھر میں نئے سال کا استقبال بھرپور طریقے سے کیا گیا

منگل 1 جنوری 2008 11:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء) دنیا میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں‌نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔ جبکہ دو گھنٹے بعد آسٹریلیا میں‌گھڑیوں‌نے رات کے بارہ بجائے اور سال نو کا جشن شروع ہوگیا۔ نیا سال شروع ہونے پر نیوزی لینڈ کے دارلحکومت آکلینڈ میں‌زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ دو گھنٹے بعد آسٹریلیا بھی سال نو کے جشن میں شامل ہوگیا۔

اس موقع پر سڈنی ہاربر پر بارہ منٹ تک آتش بازی کی گئی۔ روس میں‌بھی نئے سال کی آمد پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ماسکو میں‌ ریڈ اسکوائر پر ہزاروں افراد سال نو کے جشن میں شریک ہو ئے اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خطاب بھی کیا ۔ ادھر عراق میں‌بھی نئے سال کی آمد سے ایک روز پہلے جشن منایا گیا۔ تھائی لینڈ میں نئے سال کی آمد پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا گزشتہ سال تقریب میں‌ ہونے والے بم دھماکوں کی وجہ سے بینکاک میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

چین میں نئے سال کی تقریبات میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر آتشبازی کے ساتھ ساتھ موسیقی کے پروگرام بھی ترتیب دیئے گئے تھے ۔برطانیہ میں لندن کے دریائے تھیمس پر ساڑھے تین لاکھ افراد نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے جمع ہو ئے ۔نصف شب ہوتے ہی آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جو دس منٹ تک جاری رہا جبکہ اسکاٹ لینڈ ایک لاکھ افراد سال نو کے اجتماع میں شریک ہو ئے ۔

جرمنی میں‌ سخت سردی کے باوجود تقریبا آٹھ لاکھ افراد نے نئے سال کے جشن میں‌شرکت کی ۔برلن کے تاریخی گیٹ برینڈن برگ میں ہونے والی تقریب میں‌ جرمنی کے علاوہ دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔ امریکہ میں بھی نئے سال کا جشن منانے کے لئے تیاریاں‌عروج پر پہنچ گئی ہیں‌۔ سخت سر د موسم کے باوجود نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر دوہزار آٹھ کے استقبال کے لئے ہزاروں افراد جمع ہیں ۔ٹائم اسکوائر پر نئی سال کی تقریبات میں‌دس لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :