اسلام آباد میں‌الیکشن کمیشن کا اجلاس جاری، عام انتخابات کے انعقاد میں‌چالیس روز کی تاخیر کا امکان ،صوبہ سندھ، کرم ایجنسی اور سوات کے بعد ٴٌٴٌٴضلع دیر بھی حساس قرار

منگل 1 جنوری 2008 11:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء) آٹھ جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد یا التوا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ جس میں صوبائی حکومتوں اور صوبائی الیکشن کمشنروں کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹس کی روشنی میں عام انتخابات کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق انتخابات چالیس روز کے لئے ملتوی ہونے کا امکان ہے،سندھ کے دس اضلاع میں الیکشن کمیشن کے دفاتر ، انتخابی فہرستیں، بیلٹ بکس اور بیلٹ پیپرز سمیت تمام ریکارڈنذرآتش کردیا گیا ہے ۔

ادھر سوات اور کرم ایجنسی میں بھی صورت حال خراب ہونے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کے التواء کی درخواست کر رکھی ہے ، جبکہ اطلاعات کے مطابق ضلع دیر کو بھی انتخابات کے حوالے سے موجودہ صورتحال میں‌حساس قرار دے دیا گیا ہے