افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں اتحادی اور افغان فوجیوں‌کا آپریشن ۔۔۔۔متعدد طالبان ہلاک کرنے کا دعوی

منگل 1 جنوری 2008 11:33

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں اتحادی اور افغان فوجیوں‌ نے ایک آپریشن کے دوران متعدد طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتحادی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نہر سرخ ضلعے میں مشترکہ کارروائی کے دوران مشتبہ طالبان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران طالبان کی پناہ گاہ کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا ہے تاکہ اسے دوبارہ استعمال نہ کیا جاسکے ۔