ہدایتکارہ سنگیتا طبی معائنے کیلئے لندن روانہ

منگل جنوری 12:29

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) نامور ہدایتکارہ سنگیتا طبی معائنے کیلئے گزشتہ روز لندن روانہ ہو گئیں جہاں سے وہ ایک ہفتے بعد واپس لاہور پہنچ جائیں گی ۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل ہدایتکارہ سنگیتا نے بتایا کہ بھارت میں میرا ہیپاٹائٹس کے حوالے سے جو علاج ہوا تھا وہ خاصہ بہتر رہا اور لندن جا کر میں اپنا مکمل چیک اپ کرارہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ واپس آ کر میں اپنی شوبز سر گرمیاں اور بیٹی کی شادی کی ذمہ داری پوری کروں گی ۔