امریکہ کی بینظیر کے قتل کی تحقیقات کیلئے امداد کی پیشکش

منگل 1 جنوری 2008 12:57

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کیلئے امداد کی پیشکش کر دی ہے ۔واشنگٹن میں وائٹ ہاوٴس کے ترجمان اسکاٹ اسٹنزل نے کہا ہے کہ ان سوالات کے جوابات تلاش کرنے کیلئے مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے کہ آیا بینظیر بھٹو پر گولی چلائی گئی تھی یا وہ بم دھماکے کی وجہ سے گاڑی سے سرٹکرانے کی وجہ سے ہلاک ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

بش انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی امداد کی درخواست نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات پاکستان اور اس کی عوام دونوں کی بھلائی کیلئے بہت ضروری ہے اور ملک میں جمہوریت کے قیام کیلئے بھی یہ ایک اہم سنگ میل ثابت ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں اور انتخابات میں تمام سیاسی پارٹیاں شریک ہوں تاکہ عوام کی پسدندہ حکومت اقتدار سنبھالے-

متعلقہ عنوان :