پھانسی کے منتظر قیدی کی سزا پر عملدرآمد ایک ماہ کیلئے ملتوی

منگل 1 جنوری 2008 12:58

میانوالی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) سنٹر جیل میانوالی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ ملک شوکت فیروز کے مطابق صدر پاکستان جنرل(ریٹائرڈ) پرویزمشرف نے پھانسی کے منتظر قیدی محمد یار ولد مہدی خان سکنہ سنگوالہ تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال کی پھانسی پر عمل درآمد ایک ماہ کیلئے ملتوی کردئیے ہیں جس کے پیش نظریکم جنوری منگل کے روز مذکورہ قیدی کی پھانسی عارضی طور پر ٹل گئی ہے جبکہ قیدی سزائے موت احمد نواز ولد گل باز خان سکنہ چکڑالہ میانوالی کو3جنوری جبکہ قید ی سزائے موت ذوالفقار علی شاہ سکنہ چک نمبر48شمالی سرگودھا کو8جنوری کوعلیٰ الصبح ساڑھے 6بجے سٹنر جیل میانوالی میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا یاد رہے کہ صدر پاکستان پرویزمشرف نے قیدی سزائے موت محمد یار مہدی خان سکنہ سنگوالہ تلہ گنگ ضلع چکوال کے احکامات صادر کیئے ہیں حالانکہ صدر پاکستان تین مرتبہ سے زائد پھانسی کے منتظر قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد ملتوی نہیں کرتے اگر وہ ایسا کرتا ہیں یہ ماورائے آئین اقدام تصور کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :