کینیا میں صدارتی انتخابات کے بعد پر تشدد واقعات۔۔۔۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو پچاسی ہوگئی

منگل 1 جنوری 2008 13:05

کینیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء) کینیا میں صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والے پر تشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو پچاسی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

کیسومو میں رضا کار تنظیم کے نمائندے کے مطابق شہر میں مختلف مقامات سے مزید سو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔کینیا میں‌گزشتہ ہفتے الیکشن بورڈ کی جانب سے انتخابات میں صدر موائی کیباکی کامیابی کے اعلان کے بعد فسادات شروع ہو گئے تھے جس کے بعد سے کیسومو شہر میں کرفیو نافذ ہے ۔ ادھر امریکہ اور برطانیہ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ و معاملات کو افہام تفہیم سے حل کریں ۔

متعلقہ عنوان :