سانحہ لیاقت باغ کی تحقیقات جسٹس افتخار چوہدری سے کرائی جائے، پاکستان بار کونسل کا مطالبہ

منگل 1 جنوری 2008 14:29

راولپنڈی( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) پاکستان بار کونسل نے محترمہ بے نظیر بھٹو کوشہید جمہوریت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ اس سانحے کی تحقیقات معزول چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی نگرانی میں کرائی جائے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پاکستان بار کے وائس چئرمین مرزا عزیز اکبر بیگ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیف الیکشن کمیشنر کی برطرفی اور تمام سیاسی جماعتوں کے متفقہ چیف الیکشن کمیشنر کی تقرر ی کا مطالبہ کیا گیا۔۔ اس موقع پر عدلیہ کی بحالی اور وکلاء کی تحریک جاری رکھنے کی قرار دادیں بھی منظور کی گئیں ۔ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت سے ملک سنگین آئین بحران کا شکار ہو گیا ہے ۔