بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں تاخیر،سندھ میں انتخابی ریکارڈ خاکستر،فروری کے وسط تک انتخابات کے التواء کا امکان

منگل جنوری 14:48

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) الیکشن کمیشن کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے کام کیلئے جو 5 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی اس میں بھی تاخیر کاسامنا ہے کراچی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کرنے والے پرنٹنگ پریس نے ہنگاموں کے باعث چھپائی کیلئے 15جنوری تک کی مہلت مانگی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سندھ کے چار اضلاع میں ریٹرننگ افسروں کے جلائے گئے دفاتر میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی خاکستر ہوگئے ہیں،ایک اندازہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ الیکشن کو فروری کے وسط تک ملتوی کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments